خیبر پختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی صوبائی کابینہ کے انتخابات، ظہیرالاسلام صدر ، سیف الاسلام سیکرٹری جنرل منتخب 

پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی صوبائی کابینہ کے انتخابات میں سید ظہیرالاسلام صدر اور انجینئر سیف الاسلام سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔تمام عہدیدار اگلے 4 سال کیلئے بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔دیگر عہدیداروں میں محمد اقبال سینئر نائب صدر،  مشرف خان فنانس سیکرٹری،  عائشہ خان نائب صدر اور آیاز رضا پریس سیکرٹری منتخب ہوے۔سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہا کہ ایتھلیٹکس کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کرینگے اور صوبے کے تمام ایتھلیٹس کو صوبائی حکومت کے تعاون سے بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انجینئر سیف الاسلام آفریدی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کر کے اپنی نوجوان نسل کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط کرکے معاشرہ کا اہم سرمایہ بنائیں گے۔اس موقع پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی طرف سے شاہ خالد نے نمائندگی کی جبکہ کوچ جعفر شاہ اور شفقت اللہ نے خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نمائندگی کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...