ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالے بھارتی نے حقیقتاً چوٹی سر کر لی

Jun 06, 2022

ملتان (سپورٹس ڈیسک) دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایوریسٹ کی چوٹی سر کرنے کے حوالے سے جعل سازی کرنیوالے بھارتی نے حقیقتاً اس چوٹی کو سر کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نریندر سنگھ نے مئی 2016 میں 8ہزار849 میٹر بلند پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کا دعویٰ کیا تھا۔سربراہی اجلاس میں بعد میں بتایا گیا کہ 26 سالہ نوجوان کی تصاویر کو بعد میں ڈیجیٹل طور پر تبدیل کر کے دکھایا گیا جسکے بعد نیپال حکومت کو اس کے کارنامے کی پہچان منسوخ کرنے پر مجبور کیا گیا۔یادیو نے بتایا کہ ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنا ہم سب کیلئے ایک خواب ہے تاہم یہ میرے لیے زندگی ہے، مجھ پر بہت سارے الزامات تھے، اسی لیے مجھے خود کو ثابت کرنا پڑا اور ایوریسٹ پر چڑھنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایوارڈ روک دیا گیا، یہ میرے اور میرے خاندان کیلئے بہت تکلیف دہ تھا،ان پر لگائی گئی پابندی 20 مئی کو ختم ہوگئی تھی ۔نیپال کے محکمہ سیاحت کی اہلکار بشما راج بھٹرائی نے کہا کہ چوٹی سر کرنے کے کافی ثبوت پیش کرنے کے بعد ہم نے اسے ایک سرٹیفکیٹ دیا۔

مزیدخبریں