ڈیرہ : گرانفروشی پر 159 دکانداروں کو جرمانے ٗ پانچ گرفتار ٗ دکانیں سیل

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد انور کی ہدایت پر پھلوں،سبزیوں کی نیلامی،گوشت و کریانہ اشیاء کی قیمتوں کی پڑتال کی گئی۔ضلع بھر میں33مجسٹریٹس نے 411انسپکشنز کیں۔اس دوران ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کی159خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں اورگراں فروش مافیا کو ایک لاکھ انتیس ہزار پانچ سو روپے کے جرمانے کئے گئے،پانچ گراں فروشوں کیخلاف ایف آئی آر درج اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر5 دکانوں کو سیل بھی کیاگیا ۔اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید نے کوٹ چھٹہ،اسد چانڈیہ نے تونسہ میں کریانہ سٹوروں پر چھاپے مارے،دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ اور ڈی ایف سی مہر اختر حسین نے مشترکہ کارروائی کرکے آٹا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر4ٹرکوں سے600تھیلے آٹا ضبط کرلیا ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد انور نے کہاکہ کسی گراں فروش کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے اورحکومتی نرخوں پر عملدرآمد ضرور کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن