بھکر:یوریا کھاد کی سرکاری نرخوں میں فراہمی کیلئے 18کلسٹر سنٹرز قائم

بھکر(نامہ نگار) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کسانوں کو یوریا کھاد کی سرکاری نرخوں میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلع کی 64 یونین کونسلوں میں 18کلسٹر سنٹرز قائم کردیے ہیں جہاں پر سرکاری عملہ کی موجودگی میں کسانوں کو 1850 روپے میں یوریا کھاد کی فراہمی موقع پر یقینی بنائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ آج سے فنکشنل ہونیوالے کلسٹر سنٹرز پر میں خود وزٹ کروں گا اور سرکاری تعین کردہ یوریا کے نرخ 1850 روپے میں یوریا کی دستیابی یقینی بناوں گا۔

ای پیپر دی نیشن