انٹر کالجیٹ باکسنگ ٹرافی 185 پوائنٹس سے زکریا یونیوسٹی کے نام

Jun 06, 2022

ٍؑخانیوال (خبرنگار) انٹر کالجیٹ زکریا یونیورسٹی ملتان باکسنگ چیمپیئن شپ ٹرافی 185 پوائنٹس سے زکریا یونیورسٹی ملتان کے نام گورنمنٹ گریجوایٹ کالج خانیوال نے135 پوائنٹس سے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان نے20 پوائنٹس سے تیسری پوزیشن  حاصل کی ۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج خانیوال کے زیر انتظام انٹر کالجیٹ زکریا یونیورسٹی ملتان باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلے کالج گراؤنڈ میں کھیلے گئے چیمپیئن شپ میں تیس باکسروں نے شرکت کی مقابلوں کے آغاز سے قبل پروفیسر غلام مرتضیٰ ماہنی نے مہمان خصوصی پرنسپل سجاد حسین شاہ کے ہمراہ ڈائیریکٹر سپورٹس بی زیڈ یو ترس محی الدین سے ٹیکنیکل آفیشلز اور کھلاڑیوں سے تعارف کروایا ریفری جج کے فرائض محمد پرویز پراچہ مہر محمد اشفاق مرالی محمد ارسلان اسلم اور محمد سمیع اللہ نے سر انجام دیے رزلٹ کے مطابق 48 کے جی اول محمد اویس (بی ٗزیڈ ٗیو)دوم عمر فاروق (خانیوال) سوم علی حمزہ (ملتان) 51 کے جی اول محمد ادریس (بی ٗزیڈ ٗیو) دوم شہروز (خانیوال)سوم شیخ محمد ارشد (ملتان)  54 کے جی اول محمد مزمل (خانیوال)دوم محمد دانش(بی ٗزیڈ ٗیو) 57 کے جی اول محمد ظفر( بی ٗڑیڈ ٗیو)دوم اسد نواز ( خانیوال)60 کے جی اول محمد عاطف ( بی ٗزیڈ ٗیو) دوم محمد رضوان ( خانیوال) 63.5 کے جی اول محمد ارسلان (بی ٗزیڈ ٗیو) دوم احتشام حسین ( خانیوال) 67 کے جی اول طلحہ جٹ(بی زیڈ یو)دوم محمد حمزہ (خانیوال)71 کے جی اول محمد ذوہیب ( بی زیڈ یو) دوم محمد نوید ( خانیوال) سوم محمد شعیب ( ملتان) 75 کے جی اول محمد انور خان (بی زیڈ یو) دوم محمد سمیع اللہ(کامرس خانیوال) سوم علی رضا (خانیوال) 80 کے جی اول عبدالرحمن  ( خانیوال) دوم محمد حامد ( بی ٗ زیڈ ٗ یو) سوم صداقت علی ( ملتان)رہے۔

مزیدخبریں