لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک وحدت اسلامی اور خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام رہبر انقلاب آیت اللہ خمینی کی برسی کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ایک سیمینار بعنوان اتحاد امت امام خمینی کی نظر میں منعقد کیا گیا۔ جس سے قونصل جنرل ایران رضا ناظری ، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ، لاہور جعفر روناس ، دانشور ،ماہر امور خارجہ اور سیاست دان محمّد مہدی ، رکن کشمیر اسمبلی دیوان محی الدین اور پرویز اکبر ساقی اور دیگر علما و مشائخ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل رضا ناظری نے کہا کہ امام خمینی کا امت کیلئے صرف ایک ہی پیغام تھا کہ ایک ہو جاؤ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران قریبی دوست ممالک ہیں اور ہر موقع پر دونوں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں۔ ڈی جی خانہ فرہنگ جعفر روناس نے کہا کہ امام خمینی یہ خواہش رکھتے تھے کہ مسلمان وحدت کو اختیار کرتے ہوئے طاغوتی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں جیسے کہ ایران کھڑا ہوا ہے۔ماہر امور خارجہ محمّد مہدی نے کہا کہ ہمیشہ کی مانند مسلمانوں کو باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ دیوان غلام محی الدین نے کہا کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن وقت کی ضرورت ہے۔ مولانا پرویز اکبر ساقی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
رہبر انقلاب آیت اللہ خمینی کی برسی پر خانہ فرہنگ ایران میںسیمینار
Jun 06, 2022