راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیطرف سے سرکل انچارجز کو کالے و رنگین شیشے استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری ۔ شہر کی اہم شاہراہوں و داخلی خارجی راستوں پر سپیشل سکواڈ تشکیل،کالے شیشے کے متعلق شہریوں کیطرف سے کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے تمام سرکل و سیکٹر انچارجز کو ضلع راولپنڈی میں کالے و رنگین شیشے استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورت حال اورسکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلہ میں سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دے دیے گئے ہیں جو راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں اور داخلی خارجی راستوں پر کالے و رنگین شیشے استعمال کرنیوالی گاڑیوں کے پیپر اتار کر انھیں ٹکٹ جاری کرے گی۔