علماء کرام نئی نسل کو دین کی اعلی اوصاف کا ترجمان بنائیں : پیر عظمت سلطان 

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ممتاز سکالر چیئرمین عالمی انجمن پنجتن پاک پیر عظمت اللہ سلطان  چیئرمین الھادی دسترخوان  طاہر عباس کی والدہ کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے انکی رہائش گاہ پر آئے۔ بعد ازاں  چکلالہ سکیم تھری میں الھادی دسترخوان کے عہدیداروں اور رضاکاروں سے  ملاقات کی۔ شرکاء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ31مئی کی صبح گوجرانوالہ میں چوری کے شعبہ میں ہجوم کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت نے دل افسردہ کر دیا ۔سیالکوٹ اور میاں چنوں کے بعد گوجرانوالہ میں بھی مقامی پولیس ظالم تھپیڑوں سے شہری کی زندگی کو آمان نہ دلا سکی۔  علماء کرام اور مشائخ عظام کو اپنی عدالت لگانے کا سلسلہ روکنا پڑے گا۔پیر عظمت اللہ سلطان نے مذید کہا کہ اہل بصیرت کہتے ہیں کہ جن معاشروں صبروبرداشت کے اوصاف نہیں رہتے وہ سماج جنگل کا تصور پیش کرتا انہوں نے وزارت مذہبی امور، اسلامی نظریاتی کونسل اوررحمۃ لعالمین اتھارٹی کے ارباب وبست کشاد کے ساتھ والدین اور اساتذہ کرام سے بھی اپیل ہے کہ وہ نئی نسل کو اپنے دین کی اعلی اوصاف کا ترجمان بنائیں ۔

ای پیپر دی نیشن