خاتون اور اسکی دو بیٹوں کو گھر میںگھس کر تشددکانشانہ بنانے پرمقدمہ درج

Jun 06, 2022

اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)خاتون اور اسکی دو بیٹوں کو گھر کے اندر گھس کر تشددکانشانہ بنانے، زیورات اتروانے اور پھر پولیس کودرخواست دینے پر دوبارہ سے گھر سے حملہ کرکے فائرنگ کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاتھانہ آبپارہ کو مہروش نے بتایاکہ اسکے گھر ایک لڑکا اور خاتون داخل ہوئی، لڑکے کے پاس پسٹل تھا، انھوں نے والدہ اور بہنوں سے زیورات اتروائے اور تشددکانشانہ بھی بنایاوالدہ کا ایک دانت ٹوٹ گیا، ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہورہے تھے کہ اہل محلہ نے انھیں پہچان لیاکہ ملزم کا ارسلان ہے، ون فائیو پر کال کی تو پولیس بھی آگئی تھانے گئے تو شام میں ملزم دواور ساتھیوں کے ساتھ زبردستی گھر میں داخل ہوگیا، فائرنگ کی اور دھمکی دی کہ پولیس کو دی گئی درخواست واپس لو۔

مزیدخبریں