عمران نیازی نے جھوٹ کاسہارا لیکر نوجوان نسل کو گمراہ کیا،میاں عبدالمنان

Jun 06, 2022

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) مرکزی مجلس عاملہ کے رکن ومسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ عمران نیازی نے جھوٹ کاسہارا لیکر نوجوان نسل کو گمراہ کیاہے،عمران نیازی اور ان کے ساتھی خونی مارچ کرناچاہتے تھے جبکہ اپوزیشن کے لانگ مارچ پرامن اور آئین و قانون کے مطابق تھے،عمران نیازی کے 6دن کی ڈیڈلائن کی بھی کوئی حیثیت نہیں،انہوں نے جو زور لگاناتھا لگا لیا اب ان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،ریاست مدینہ کے دعویداروں کے آزادی مارچ کو عوام نے مسترد کردیاہے، لاکھوں کی باتیں کرنے والے کم لوگ لانے کی وجہ سے بھاگ گئے ،الیکشن اب اپنے مقرر وقت پرہی ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دشمن قائدمیاں نوازشریف کے ایٹمی پاکستان سے خائف ہیں، پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہی پاکستان کو موجودہ معاشی بحرانوں سے نکالے گی،عمران نیازی نے اپنے پونے چارسالہ دور حکومت میں پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کردیا ہے،ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے مشکل فیصلے ناگزیر ہوگئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جس طرح پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر جغرافیائی اعتبار سے ناقابل تسخیر بنایااسی طرح پاکستان کومعاشی بحرانوں سے نکالے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام کو تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والوں کا بخوبی اندازہ ہوگیاہے، عمران نیازی کی حکومت کے جو معاشی حالات وزیراعظم شہباز شریف کو ملے ہیں وہ بڑے مایوس کن ہیں،آنے والا دور ملک و قوم کی خوشحالی کا ہوگا۔

مزیدخبریں