سلیکٹڈملک کو سری لنکا سے بھی بدتر صورتحال میں چھوڑ کر بھاگ گیا: نوابزادہ افتخار

منڈا چوک( نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی مظفرگڑھ نوابزادہ افتخار احمدخان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وطن عزیز کو سری لنکا سے بھی بدتر صورتحال میں چھوڑ کر بھاگ گیا ہے اس کے باوجود پی ڈی ایم حکومت کا عوام ساتھ دیں تو نیازی کی پیدا کردہ ملک کی معاشی، سیاسی، سماجی بحرانوں کا مقابلہ کرکے ملک میں خوشحالی لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم کیساتھ ساتھ اشرافیہ سمیت دیگر بھی قربانیاں دیں۔

ای پیپر دی نیشن