ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی) شیخ عابد فیروز ایڈووکیٹ نے کہاکہعازمین حرمین شریفین کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور اپنا قیمتی وقت ضائع کئے بغیرعبادات میں مصروف رہیں تاکہ اللہ اور اس کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب حاصل ہو سکے۔ ایس ایچ او تصور منیر کی زیر نگرانی تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے سکیورٹی کے فرائض احسن طریقہ سے سر انجام دیئے،ٹریننگ سنٹر پر عازمین حج کو عمرہ اور مناسک حج کے متعلق تفصیلی بتایا گیا ۔ شیخ عابد فیروز ایڈووکیٹ، شیخ محمد جاوید، پروفیسر یسٰین قمر، عمیر عابد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ارکان اسلام کا اہم رکن حج جو مسلمان استطاعت رکھتا ہے اس پر فرض ہے۔