فیروزوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروزوالہ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا حکومت پنجاب کی واضح ہدایت کی روشنی میں زمینداروں اور کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنانا ہے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ گراس روٹ لیول پرکھاد کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔ سرکاری نرخوں پر کھاد فروخت نہ کرنے والے مافیا کے ساتھ خلاف سختی سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اے سی آفس فیروزوالا میں کھادکی تر سیل پر نظر رکھنے کیلئے سپیشل سیل قائم کر دیا گیا ہے۔