شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈگرائے کلاں پیر سیدخادم حسین نقوی بخاری نے کہا ہے کہ اسوۃ رسول ﷺ ہی ہمارا حقیقی رہنما و نجات کا ذریعہ ہے مسلمان اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کی بحالی چاہتے ہیں تو انہیں رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے کو اپنانا اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کو اولین ترجیح دینا ہوگی قرآن و حدیث نے ہمیں زندگی کے تمام امور کی انجام دہی کا جو سلیقہ و قرینہ دیا ہے اسکا کوئی اور نظام متبادل نہیں ہوسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف ثناء خواں الحاج سید ریحان قادری ، سید وسیم عباس بخاری، سید احسان حیدر بخاری کے ہمراہ تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سید خادم حسین نقوی بخاری نے کہا کہ جب تک مسلمان دین پر عمل پیرا تھے تو دنیا میں انکا ڈنکا بجتا تھا اور مسلمانوں کو زیر عتاب لانے کی کوشش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑتی تھی مگر اب دنیا میں جگہ جگہ مسلمان مظالم کا شکار ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں جس کی اصل وجہ مسلمانوں کی دین سے دوری ہے اگر ہم آج دنیا میں پھر سے مکرم و مقدم ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں اسوۃ رسول ﷺ کو مشعل راہ بنانا ہوگا اسی سے ہماری کوئی کوئی عظمت رفتہ بحال ہوسکتی ہے اور ہم دنیا آخر ت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔
مسلمان کی کھوئی عظمت کی بحالی کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا:خادم حسین
Jun 06, 2022