قیدیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: ڈاکٹرمظفرعلی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) نفرت جرم  سے ہے قیدی بھی انسان ہیں ان کے قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن کے ایم پی اے ڈاکٹرمظفرعلی شیخ نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے دوران کیا۔جیل پہنچنے پر جیل سپرٹنڈنٹ نے استقبال کیا ایم ایس ڈاکٹر افضال احمد سندھیلہ، ٹی ایم او اکرام اللہ سندھو،  صدر پی پی 70 مسلم لیگ ن رائے جاوید اقبال کھرل ،نائب صدر مہر حبیب اللہ، تحصیلصدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ ساجدظہورمٹمل، ندیم چدھڑ جنرل سیکرٹری پی پی 70، شیخ نوید احسان، مستنصر چدھڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹرمظفرعلی شیخ نے مزید کہاکہ قیدیوںکے جیل مینوکے مطابق کھانا اوردیگرسہولیات فراہم نہ کی گئیں تواسکانوٹس لیا جائے گاانہوںنے سپرٹینڈنٹ جیل کوقیدیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی جیل ہسپتال کا دورہ بھی کیا اورہسپتال میں موجود سہولیات ،ادویات ودیگرسامان کامعائنہ کیا اور مریض قیدیوں کی عیادت بھی کی۔  

ای پیپر دی نیشن