سلطان پور(نامہ نگار)عوامی نمائندوں کی بے حسی اس ترقی یافتہ دورمیں بھی حلقہ پی پی273عظمت پورکی بستی ڈمربنیادی سہولیات سے محروم ہے خاص کربجلی کی عدم فراھمی چندگزکے فاصلے پر بجلی کی مین لین گزرنے کے با وجود پوری بستی تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار بستی کی نوجوان سماجی شخصیت جام محمدراحیل نے نوائے وقت سے گفتگوکرتے ھوے کیا۔انہوں نے بتایاکہ بجلی نہ ہونے سے طلبا وطالبات کی پڑھائی بری طرح متاثرہوکران کامستقبل تباہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ یہاں بنیادی مسائل کے حل میں مقامی سیاسی وڈیرے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جواس بستی کوخوشحال نہیں دیکھناچاہتے۔