ملا یعقوب افغان فوجیوں کو تربیت کیلئے بھارت بھیجنے پر رضامند

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)افغان طالبان کے سابق امیر   ملا عمر کے صاحبزادے  اور  امارت اسلامی افغانستان کے وزیر  دفاع ملا یعقوب نے افغان فوجیوں کو تربیت کے لیے بھارت بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ایک بھارتی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ملا عمر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ افغان فوجیوں کو تربیت کے لیے بھارت بھیجنے پر آمادہ ہیں؟ جس پر انھوں نے کہا کہ ہمیں  افغان فورسز کو تربیت کے لیے بھارت بھیجنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے اور ہم اس کی بنیاد رکھیں گے۔بھارت سے سفارتی تعلقات سے متعلق کیے جانے والے سوال پر ملا یعقوب کا کہنا تھا کہ افغانستان بھارت سمیت تمام ممالک سے مضبوط سفارتی تعلقات رکھنے کا خواہشمند ہے، ہمارے جب تمام ممالک سے سیاسی اور سفارتی تعلقات مضبوط  ہوں گے ہم تب ہی دفاعی تعلقات کے لیے تیار ہو سکیں گے، ہمیں اس میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔    امریکی انخلا کے بعد افغان طالبان سے پہلی ملاقات کیلئے بھارتی وفد کابل پہنچا تھا ۔
  

ای پیپر دی نیشن