نوجوانوں کوہنر مندبنانے کامنصوبہ ،الخدمت اور Aptechمیں  معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے الخدمت اور Aptech کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔الخدمت کے کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی اور Aptech کی جانب سے سی ا ی اواقبال یوسف نے دستخط کیے ،بعدازاں دستاویز کا تبادلہ کیا گیا ۔اس موقع پر الخدمت کی جانب سے ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین اور ڈائریکٹر مواخات واسکل ڈیولپمنٹ پروگرام یوسف محی الدین ،کنٹری منیجر Aptechجاوید اقبال بھی موجودتھے ۔اس موقع پر راشد قریشی نے کہا کہ کراچی میں ہزاروں میٹرک اور انٹر پاس بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے الخدمت نے ’’ بنو قابل ‘‘ پروگرام شروع کرنے کااہم قدم اٹھایا ہے ۔اس سلسلے میں ایک پورا نظام وضع کیا گیا گیا ۔ طلبہ کی رجسٹریشن کا آغاز 6جون سے ہوگا جو 30جون تک جاری رہے گا ۔6جون کو ’’ بنوقابل ‘‘ پروگرام کی لانچنگ تقریب منعقد کی جائے گی ۔نوجوان اپنی رجسٹریشن بنو قابل ویب سائٹ’’ بنو قابل ڈاٹ پی کے پر جا کر یا ایپ کے ذریعے کر واسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن کروانے والے نوجوانوں کی فائنل فہرست یکم جولائی کو جاری کی جائے گی ۔ اگر کوئی تصیح درکار ہو تو 3جولائی تک کروائی جا سکے گی  اور 3جولائی بروز اتوار کو ہی بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے گا ۔راشد قریشی نے کہا کہ ’’بنو قابل‘‘ پروگرام کے تحت ان جوانوں کو آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے جن میں ویب ڈیولپنگ ،ویب ڈیزائننگ ،ایمزون اور فری لانسنگ سمیت دیگر کورسز شامل ہیں ۔نوجوان آئی کورسز اور فری لانسنگ سیکھ کر نہ صرف باعزت روزگار کما سکیں گے بلکہ اپنے اہل خانہ کی خوشحالی اس شہراور ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ Aptechاس منصوبے میں اکیڈمک ذمہ داریاں ادا کرے گا،جبکہ الخدمت Aptech کو کورسز کیلئے ہزاروں بچوں کی رجسٹریشن وانتخاب اورٹیسٹ کیلئے سہولتیں فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت ہزاروں نوجوانوں کو یہ کورسز بلامعاوضہ کروائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے میٹرک ،انٹر پاس نوجوانوں کو ہنر مند بنانا چاہتے ہیں۔ملک کے معاشی حالات خراب ہیں ۔اس سے پڑھے لکھے نوجوان اور ان کے خاندان متاثر ہیں ،کیونکہ یہ خاندان اپنے ان بچوں کو ہنر سکھانے کی بھی استطاعت نہیں رکھے ۔’’بنو قابل‘‘ پروگرام سے انشااللہ خوشگوار تبدیلی آئے گی ۔سی ای او Aptech اقبال یوسف نے کہا کہ الخدمت نے نوجوانوں کو ہنر مندبانے کا منصوبہ بنا یا ہے ،یہ ایک مستحسن اقدام ہے ،اس منصوبے کے تحت Aptech میں نوجوانوںکو آئی ٹی کے کورسز کروائے جائیں ۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو 4سے 6ماہ کے پروگرام کر وائے جائیں گے۔ تمام ٹیسٹ دینے والے بچوں کی میرٹ لسٹ بھی جاری کی جائے گی ۔نوجوان کورسز سیکھ انڈسٹری میں باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے ۔
ہنر مندبنانے کامنصوبہ 

ای پیپر دی نیشن