عمران خان انا اور تکبر کے خول سے باہر نکل آئیں‘سہیل خان 

Jun 06, 2022

کراچی (سٹی نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویڑن کے سیکریٹری مالیات سہیل خان نے کہا کہ عمران نیازی آپ تو بہادری اور اصول پرستی کے بڑے دعوے دار تھے لیکن افسوس وزیر داخلہ رانا ثنائ￿  اللہ کے ڈر کے مارے خیبر پختونخواہ میں پناہ لی ہوئی ہے اور ہر اصول کو توڑ ڈالو اسی کو اپنا اْلو سیدھا کرنا کہتے ہیں اور اس پر آپ عمل پیرا ہیں باوجود اس کے کہ آپ کے اس بزدلانہ عمل آپ کے چاہنے والوں کے دل توڑے اور وہ رنجیدہ و افسردہ ہیں لیکن آپ کو اس کی کوئی فکر نہیں کیونکہ آپ ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم تھے جس کو عوام کے حقیقی مینڈیٹ سے چراکر وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھایا گیا اور ساتھ ہی یہ کہا گیا کہ اس کی اور حکومت کی تقریب کرو تو نیازی صاحب تم جمہوریت قانون وآئین کی روح کو کیا جانو یا سمجھوگے آج جو کچھ تم کررہے ہو وہ کسی طور پر ناملک کے مفاد میں ہے نہ عوام کے اور نہ ہی ریاستی اداروں کے مفاد میں ہے۔ لہٰذا اپنی انا و تکبر اور سب کچھ میں ہوکے غلط سوچ کے دائرے سے باہر آکر حقیقت کا سامنا کرو کہ وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا نہ اقتدار و حکومت کسی کے لئے دائمی ہے یہ سب وقتی ہے جب تک مالک چاہتا ہے رہتی ہے پھر کسی اور کو ملتی ہے قدرت کے نظام میں کوئی جنونی یا ذہنی دیوالیہ یا مکار شخص نہ تو ٹانگ اڑا سکتا ہے نہ ہی ذراسی تبدیلی لاسکتا ہے لہٰذا عمران خان 2023?ئ￿  کے الیکشن کا انتظار کرو اور یہ حقیقت تسلیم کروکہ آج وزیر اعظم شہباز شریف ہیں اور عوام کی دْعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
سہیل خان 

مزیدخبریں