لورالائی( این این آئی) بلوچ کالونی پہاڑی محلہ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب کونسلر امجد بلوچ اور وارڈ نمبر19 سے باپ کے نومنتخب کونسلر عمران خان موسٰی خیل نے لورالائی کے تمام عوام بالخصوص اہل محلہ اکابرین علماء کرام طلبہ اساتذہ کرام قبائلی عمائدین باپ پارٹی کے تمام ورکر صوبائی وزیر حاجی محمد خان اتمانخیل عبیداللہ اتمانخیل قیوم ترین اور دیگر تمام حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی محنت لگن اور محبت کی وجہ سے ہماری جیت یقینی ہوئی ۔
اور ان شاء اللہ اپنے عوام کو اور اپنے پارٹی کو اور اپنے قائدین کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے اور انکے اعتماد پر پورا اترینگے ۔