متعددسیاسی،سماجی شخصیات پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شامل

Jun 06, 2022

پشین ( این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مسلسل جدوجہد کے بغیر قومی محکومی سے نجات ممکن نہیں ‘پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی کو ہر سطح پر وسیع فعال بنانے اور منظم ہوکر جاری جدوجہد کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ حالیہ انتخابات میں پارٹی پر عوام کا بھرپوراعتماد درحقیقت پارٹی کی قیادت ‘پروگرام اور پالیسیوں پر مہرتصدیق ہے۔پارٹی کے نومنتخب کونسلر اپنی صلاحیتوںکو بروئے کار لاکر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ ان خیالات کاا ظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی سینئر نائب صدر محمد عیسیٰ روشان ‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات خوشحال خان کاکڑ ‘ ضلعی معاون سیکرٹری عبدالحق ابدال ‘ علاقائی سیکرٹری پیر حمداللہ ‘ سینئر معاون سیکرٹری ڈاکٹر حیات اللہ اور حق نواز خان نے کلی کھر ل آباد میںشمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حق نواز کی قیادت میں 92سیاسی کارکنوں ‘ بزرگوں اور نوجوانوں نے پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا اور پارٹی کے نئے ابتدائی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ نئے یونٹ کے ایگزیکٹوز سے صوبائی سینئر نائب صدر محمد عیسیٰ روشان نے حلف لیا۔
 مقررین نے کہا کہ سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے وژن ‘ جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت پشتون قومی تحریک اور ملک کی جمہوری تحریک کا حقیقی بیانیہ واضح ہوا اور پارٹی قائد محمود خان اچکزئی اور پارٹی قیادت اور کارکنوں کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کے باعث پشتون قومی تحریک مزید وسیع اور فعال ہوتے ہوئے تمام پشتونخوا وطن میں افغانیت کا ولولہ اور جذبہ پیدا ہوا اور ملک کی سیاسی جمہوری تحریک واضح بیانیہ کے ساتھ اپنے حقیقی منزل کی جانب گامزن ہوا۔

مزیدخبریں