کوئٹہ( آن لائن) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان کے عوام ایک مجاہدقوم ہیںاورپاکستان کا ایٹم بم محفوظ ھاتھوں میںہے ۔ ایٹم بم کے جانب ٹیڑھی انکھوں سے دیکھنے والوں کیان شاء اللہ انکھیں نکال دینگے۔ انہوں نے پاکستان اس وقت بڑے مشکل سے حالات سے گزر رہا ہے ملک بحرانوں اور مسائل سے دوچار ہے کرپٹ اور مافیا حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے دوچار کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ غلامانہ پالیسیوں کا خمیازہ پوری قوم عوام شریف وسفیدپوش طبقات بھگت رہے ہیں ۔انہوں کہا کہ سیاسی قیادت ملکی ابترحالات کوسدھارنے کیلئے صحیح دوراندیش فیصلے کرے۔
ملک بحرانوں کا شکارہے،دوراندیش فیصلے کیے جائیں:جے یو آئی (نظریاتی)
Jun 06, 2022