پسنی (نامہ نگار) ایم سی11 پسنی زوبگ محلہ سے کامیاب آزاد امیدوار فہیم علی خان جوہر نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، علاقہ معتبرین اور اپنے ووٹرز کی موجودگی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرکے حق دو تحریک پینل کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آزاد امیدوار فہیم علی خان جوہر کی حمایت پر انکا تہہ دل سے انکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر حق دو تحریک کے کامیاب امیدوار حامد حاجی احمد،محمد جدگال،ڈاکٹر غلام رضائ ،ندیم ایوب،شیخ عطاء ،حاجی نور بخش،حاجی احمد جدگال،اکبر پیران،ناخدا عنایت بلوچ،حق دو تحریک پسنی کے ترجمان عزیز اسماعیل ، آصف غلام،مولانا حذیفہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
پسنی کے آزاد کونسلر کی طرف سے چیئرمین شپ کے لیے حق گو تحریک کی حمایت کا اعلان
Jun 06, 2022