ملک کے بیشترعلاقوں میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی  اضافہ کا امکان


 اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 4 سے 5  روز کے دوران دن کے وقت درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے جس کے لیے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پی کے کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اضافے کے الرٹ  کے مطابق شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن