وفاقی وزیر پلاننگ سے ٹریڈرزونگ اسلام آباد کے صدر کی ملاقات

اسلام آباد(خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و مسلم لیگ(ن) ٹریڈرزونگ اسلام آباد کے صدرجمشیداخترشخ نے  وفاقی وزیر پلاننگ و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں راہنمائوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیااس موقع پر احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کا ورکر ہی مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی طاقت ہے کہ جس نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور تکلیفیں برداشت کیں،ورکر نے جس طرح مخالفین اور سازشی عناصر کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی،بلاشبہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت اس وطن پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑاکرکے تبدیلی سرکارکوآئینہ دکھائے گی، تبدیلی سرکار نے اپنے تقریبا"پونے چار میں پاکستان کواکھاڑ بچھاڑ کر کے مسلم لیگ(ن) کے دور کی ترقی کو داغدار کردیا، جن حالات میں ہم حکومت میں آئے اس کودرست کرنے کیلئے کچھ ماہ کا عرصہ درکار ہو گا،عوام قیادت پر بھروسہ رکھیں۔۔جمشیداخترشیخ نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن)اقتدار میں آکر ملک وقوم کوترقی کی راہ پرگامزن کرتے ہی ہیں کہ اچانک کوئی رخنہ ڈال دیاجاتاہے اور ملک کئی سال پیچھے چلا جاتاہے،ابھی بھی ہم اقتدار کیلئے نہیں ملک بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، اتحادی حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جس طرح پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر جغرافیائی اعتبار سے ناقابل تسخیر بنایااسی طرح پاکستان کوموجودہ حکومت بھی معاشی بحرانوں سے نکالے گی۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی جن حالات میں ملک چھوڑ کر گئے ہیں وہ پوری قوم کے سامنے ہے، آج وہ سازش کے ڈرامے کے پیچھے چھپ رہے ہیں،نالائق ٹولے نے سیاست کو گالی بنادیا ہے،الزامات اور بے جاتنقید کی سیاست میں عوام اور پاکستان کا بے تحاشہ نقصان ہورہاہے، ملک میں بڑھتی ہوئی فتنہ و فساد کشیدگی ،سیاست میں نفرت کی انتہاپسندی بھی پاکستان کیلئے اچھا شگون نہیں، سیاست کو اتنا نفرت انگیز نہ بنایاجائے کہ واپسی کا راستہ ہی نہ ملے، بدتمیزی کرنا ،نام بگاڑنا قومی رہنما?ں کا بیانیہ نہیں ہوسکتا،لمبا دھاگا، لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتی ہے، اس لئے دھاگہ لپیٹ کر ،زبان سمیٹ کر رکھنی چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ انسان کی گفتار اس کے کردار کا پتہ بتاتی ہے، بدزبانی انسان کو برباد کردیتی ہے،ضبط تہذیب ہے محبت کی اور تم سمجھتے ہو بے زبان ہیں ہم،مسلم لیگ(ن)ہمیشہ شدت پسندی،فتنہ وفساد کو امن کا دشمن سمجھتی ہے، کلہاڑا کبھی بھی درخت کا تنا نہیں کاٹ سکتا جب تک اس کے ساتھ لکڑی کا دستہ نہ لگاہو، دکھ اس بات ہے کہ عمران نیازی ٹولہ خود ہی اتحاد سے کوسوں دور چلا گیا،پاکستان اس وقت جس نازک صورتحال سے دوچار ہے اس کو اس بھنور سے نکالنے کیلئے نفرت نہیں محبت اور اتحادکی ضرورت ہے،ہوس اقتدار میں اتنی نفرتیں جمہوریت کو برباد کرکے رکھ دیں گی

ای پیپر دی نیشن