پاکستان ہمارا‘ ہم ہی اسے  بچائیں گے، شرمیلا فاروقی


کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ہے اور پاکستان کو ہم ہی بچائیں گے۔اتوارکوعمران خان کے بیان پاکستان کے تین ٹکڑوں اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پیپلزپارٹی کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا جبکہ یہ نیازی کہتا ہے پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نیازی پاکستان کے خلاف بیان بازی بند کرو، پاکستان ہمارا ہے پاکستان کو ہم بچائیں گے۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جب لانگ مارچ کراچی سے لے کر اسلام آباد پہنچے تو وہ دن عمران خان کی وزارت عظمی کا آخری دن تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن