فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نشاط گروپ میاں منشاء نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ کرپشن نہیں نااہلی ہے۔ بھارت کے ساتھ تجارت کھولیں، سارے بزنس مین بھارتی بزنس مین کے ساتھ کام کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے پر لوگ کم سفر کر رہے ہیں۔ حکومت کچھ ایسے کام بھی کرے جن سے لوگوں کو کچھ امید ملے، دنیا کے سب بڑے ائرپورٹ نجی شعبے کے پاس ہیں۔ ہمیں لوگوں کو امید دینے کی ضرورت ہے۔ امید ملنے سے لوگ سرمایہ کاری بھی کریں گے۔ مڈل ایسٹ کی کمپنی گیس کیلئے تین ملین ڈالر دے گی۔ مشرق وسطیٰ کی کمپنی ایک بلین ڈالر کی گیس دے گی اور دو بلین ڈالر قومی خزانے کو دے گی۔ کالا باغ ڈیم بننے کی بات ہو جائے تو کتنی بڑی خبر ہو گی۔ نیب کا مسئلہ ختم ہونے سے ہراسگی کا معاملہ ختم ہو جائے گا۔میاں محمد منشاء نے کہا کہ ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام نہ لگائیں۔ سعودی عرب سے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔ لاہور ائرپورٹ کی تین ماہ میں نجکاری ہو سکتی ہے۔ شرح ترقی اب دس فیصد سے نیچے نہیں جانی چاہئے۔
بھارت کے ساتھ تجارت کھولیں، پاکسن کا مسئلہ کرپشن نہیں نااہلی ہے، میاں منشاء
Jun 06, 2022