رحیم یار خان‘ صادق آباد‘ بہاولپور‘ خیرپور ٹامیوالی‘ یزمان‘ جھگی والہ، کہروڑ پکا (کرائم رپورٹر‘ خبرنگار‘ جنرل رپورٹر‘ نامہ نگار، خبر نگار) سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے‘ کھاد حکومتی نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے پر مقدمات درج۔ ڈیلر گرفتار‘ دوسرا فرار‘ ہزاروں بوری کھاد برآمد تفصیلات کے مطابق جھگی والا سے نامہ نگار کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ضلع مظفرگڑھ رانا حبیب الرحمن کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ درجہ اول محمد افضل قریشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع تحصیل جتوئی نے محکمہ زراعت کی ٹیم طارق اقبال ، راشد جمیل ، عبدالکریم خان، محمد یوسف ، یعقوب احمد چاچڑ کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران فرضی گاہک بھیج کر یوریا کھاد خرید کرائی تو ڈیلرز حکومتی نرخوں 1850 فی بوری کی بجائے 2480 سے 2550 روپے تک فی بوری فروخت کر رہے تھے جس پر کمبوہ ٹریڈرز جتوئی کے خلاف تھانہ جتوئی ، خواجہ عرفان اینڈ کو بستی اللہ بخش اور منیر احمد بستی نوتک کیخلاف تھانہ بیٹ میرہزار خان جبکہ غلام عباس ڈمر والا روڈ بھنمبو سندیلہ کیخلاف تھانہ شہر سلطان میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرا دئیے اسی طرح پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک خالد سندیلہ زراعت آفیسر نے کاشتکار محمد سلیم کی شکایت پر رحمت اللہ جھنڈے والی پل کلروالی کو پٹرول ڈیزل 6 روپے فی لیٹر اضافی جبکہ محکمانہ کارروائی کے دوران ایاز احمد پل کلر والی کے خلاف مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر تھانہ شہرسلطان میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرا دئیے ہیں۔ ا سسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت تحصیل یزمان و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ یزمان راشد سرور بھٹی نے تھانہ سٹی یزمان میں دی گئی درخواست میں بتایا کہ دوران چیکنگ زمیندار وقار علی ولد مہدی حسن سکنہ چک نمبر 56ڈی بی یزمان نے شکایت کی کہ محمد رفیق ولد محمد صادق میسرز گل زرعی کمپلیکس رینجرز مارکیٹ یزمان نے یوریا کھاد 2650روپے فی بوری فروخت کی ہے، اور رسید بھی نہ دی ہے، جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے یوریا کھاد کی فی بوری نرخ 1850روپے مقرر ہے، اس طرح محمد رفیق نے یوریا کھاد 800روپے اضافی فی بوری فروخت کی ہے، جس پر تھانہ سٹی یزمان پولیس نے محمد رفیق کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ راجہ محمد قاسم محبوب جنجوعہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ احمدپورشرقیہ کے علاقہ اوچ شریف میںزرعی کھادوں کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا ۔ انہوں نے کھاد کی فروخت کا ریکارڈ درست انداز میں مرتب نہ کرنے اور کھاد مقرر کیے گئے سیل پوائنٹس کے علاوہ دوسرے مقامات پر فروخت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کھاد کی 9 دکانوں کو فوری طور پر سربمہر کر دیا اور متعلقہ افراد کو موقع پر ہی گرفتار کرکے متعلقہ تھانہ میں پرچہ درج کرا دیاگیا۔انا محمد شعیب اسسٹنٹ کمشنر خیرپور نے محمد علی کھرل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور محمد سلیم مسعود اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے ہمراہ تحصیل خیرپور میں گھی اور کھاد کے گوداموں کا اچانک وزٹ کیا۔کھاد ڈیلر میاں ربنواز اور محمد اقبال ڈکھنہ بلوچ کے گوداموں پر چھاپہ مارا اور فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں گودام سیل کردئے اور میاں ربنواز کو حوالات میں بند کرادیا جبکہ محمد اقبال ڈکھنہ بلوچ موقع سے فرار ہوگیا ڈیلرز کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔رحیم یار خان اور صادق سے کرائم رپورٹر اور خبر نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سلیم آسی کا کہناتھاکہ ماچھکہ میں کھاد ڈیلرز کے خفیہ گوداموں پر چھاپہ مارا گیا ہے جہاں سے یوریاکھاد کی 2200بوریاں برآمد ہوئی ہیں یوریاکھاد ذخیرہ کرکے بلیک میں فروخت کرنے والے ان ڈیلرز کے خلاف ایف آئی درج کی جارہی ہے جبکہ برآمد شدہ کھاد ریونیو ٹیم کی نگرانی میں سرکاری ریٹ پر کسانوں کو فروخت کی جائے گی۔ کہروڑپکا سے خبر نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح نے سپیشل برانچ کے ہمراہ اتوار کے روز بھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن جاری رکھا اورموضع قادرپور ڈھکومیں کاروائی کرتے ہوئے چینی کے ذخیرہ شدہ 348تھیلے ،350کلو گھی برآمد کرکے اسے کنٹرول ریٹ فئیر شاپ پر فروخت کرنے کی ہدایت کی اسی طرح پل چورواہ پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے دکاندارکو گرفتار کرلیا۔ دکان سیل کر کے ایف آئی آر کا اندراج کرادیا گھی ڈیلرز کے تمام گوداموں کا دورہ کیا آمد و رفت سٹاک رجسٹرز کی جانچ پڑتال کی جبکہ گندم گودام کے چھاپے کے دوران ہزار وں من گندم برآمد کرکے سیل کردیا اورمالک سراج احمد کو گرفتار کرکے مقدمے کا اندراج کرادیا ۔