بہاولپور( نمائندہ نوائے وقت ) ٹڈل دل کے ممکنہ حملوں کے خطرات کے پیش نظرمحکمہ فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن نے چولستان میں سروے شروع کردیابلوچستان کے کچھ علاقوں میں سروے کے دوران ٹڈی دل کے پروانے ملنے کے باعث الرٹ جاری کردیاگیا باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ سالوں میں ٹڈی دل کے نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے قبل از وقت منصوبہ بندی شروع کردی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن محمدعمرگل نے بتایاکہ جون کے مہینے میں ٹڈی دل کے حوالے سے شروع ہونیوالاسروے چارماہ تک جاری رہے گاکیونکہ شدیدگرمیوں کے موسم میں چولستان کے علاقہ میں ٹڈی دل کی افزائش ونسل کاشدیدخطرہ رہتاہے اورچارہ ماہ تک سروے جاری رکھناضروری ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے علاقہ میں ٹڈی دل کی موجودگی کے حوالے سے بھی واضع کیاکہ وہاں سروے کے دوران اکادکاپروانے ملے ہیں۔ زیادہ مقدار میں موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے اورنہ ہی کسی قسم کے نقصان کااندیشہ ہے۔