دراندازوں نے باب السباط کے قریب تلمو مناسک ادا کئے، اسرائیلی فوجیوں کی نمازیوں پر شیلنگ، ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں

Jun 06, 2022


 غزہ (آئی ا ین پی ) اسرائیلی  فوجیوں اور غیر قانونی طریقے سے بسائے گئے انتہا پسند یہودیوں نے مسجد الاقصیٰ میں دراندازی کر کے وہاں کے باب السباط کے قریب اپنے تلمودی مناسک انجام دیئے۔ غیر ملکی میڈیا  کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں نے مسلح باوردی دہشتگردوں کی مدد سے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں پر آنسو گیس کے شیل داغے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں اور القبلی نماز خانہ کو فلسطینیوں پر بند کر دیا جبکہ مسجد الاقصیٰ کے صحن سے ایک فلسطینی کو بھی اٹھا لے گئے۔ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں، غزہ کے ساحلی علاقے میں اسرائیلی فوج کے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر حملے سے2  افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے چار فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار بھی کرلیا۔ فلسطینی حکام نے بتایا متعدد ماہی گیر اسرائیلی فوج کی ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ علاوہ ازیں صہیونی طاقتوںکا مقصد  فلسطینی ماہی گیروں کو معاشی طور پر تباہ کرنے کیلئے شکار سے روکا جانے لگا۔

مزیدخبریں