انٹرڈویژنل ویمنز سافٹ بال چیمپیئن شپ،کراچی اور حیدرآباد فائنل میں

Jun 06, 2022


حیدرآباد)نامہ نگار )کراچی اور حیدرآباد نے ساتویں انٹرڈویڑنل ویمنز سافٹ بال چیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پبلک اسکول حیدرآباد میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں کراچی نے میرپورخاص کو 12 رنزسے شکست دیکرفائنل تک رسائی حاصل کی کراچی نے مقررہ تین اننگزمیں 14 رنز اسکور کئے میرپورخاص کی ٹیم صرف 2 رنز بناسکی کراچی کیجانب سے دیشا،  فراشہ، مناہل، کینی اور مرسلین نے 2 دورنزبنائے میرپورخاص کی طرف سے گل لائبہ نے 2 رنزاسکور کئے گروپ بی میں آج کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد نے بینظیرآباد کو13 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر فائنل کھیلنے کااعزازحاصل کرلیا حیدرآباد کیجانب سے بنائے گئے 14 رنز کے جواب میں بینظیرآباد کی ٹیم صرف ایک رن بنا سکی حیدرآبادکیجانب سے رابعہ، تلسی اور دیبا نے 3 تین جبکہ انیلہ اور ماہ نور نے 2 دورنز اسکور کئے بینظیرآبادکیجانب سے واحد رن صوفیہ نے بنایا

مزیدخبریں