ماحولیات کا عالمی دن منانے کا مقصد آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے لوگوں کو ترغیب دینا‘ غلام جیلانی 

احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت)جماعت الصالحین پاکستان کے ضلعی صدر،تحصیل سپورٹس صدر اور سابق وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب ملک غلام جیلانی آڑھتی نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5جون کو ماحولیات کا عالمی دن منانے کا مقصد ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے لوگوں کو ترغیب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ماحولیاتی مسائل سے ساری دنیا پریشان ہے، یہ مسائل ملکوں کی انفرادی کوتاہیوں کا نتیجہ ہیں۔

   

ای پیپر دی نیشن