دیور کا بیٹی پر تشدد‘ گھر سے بیدخل کردیا‘ عاشق حسین 

کوٹ ادو(خبر نگار )کوٹ ادو کے رہائشی عاشق حسین ملغانی نے بیوی اور بیٹی مہرالنساء  کے ہمراہ پریس کلب میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی مہرالنساء کی شادی محمد شہزاد سے ہوئی تھی  3بچے تھے، بھائی محمد عرفان جو کہ میری بیٹی کا دیور ہے اس پر تشدد کرتا ہے گھر سے نکال دیا مہرالنساء اپنے بچوں سمیت ہمارے گھر آ گئی تھی عاشق حسین نے بتایا کہ 2جون کے روز 4بجے شام شہزاد اپنے بھائی عرفان اور اپنے چچا غلام یسین چانڈیہ کے ہمراہ گھر  داخل ہوگئے اور مہرالنساء کے بچے اٹھا لیے ،مزاحمت پربیٹی سمیت مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا،   نواسے برآمد کرائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...