اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کی کارروائی،گندم،کھاد کی3ہزار بوریاں برآمد

Jun 06, 2022

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ کمشنر شیزہ رحمان نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ کی ہدایت پر غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جلاپور بھٹیاں میں کاروائی کے دوران ایک گودام سے گندم کی 2700بوریاں جبکہ یوریا کھاد کی 247بوریاں پر آمد کرلیں۔برآمد کی جانے والی گندم محکمہ پاسکو کے حوالہ کر دی گئی ۔جبکہ یوریا کھاد سرکاری نرخوں پر کسانوں کو فروخت کی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ گودام کو سیل کر دیا ۔دریں اثناء پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ کے دوران مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 54 دوکانداروں اور تاجر وں کو پونے تین لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد مراد حسین ، اے سی پنڈی بھٹیاں شیزہ رحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،نائب تحصیلداروںاور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ جون کے پہلے ہفتے کے دوران 54 دوکانداروں اور تاجروں کو مقرر کر دہ قیمتوں سے مہنگے داموںاشیائے خوردونوش فروخت کر نے پر مجموعی طور پر پونے تین لاکھ روپے جر مانہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی اور گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے ۔

مزیدخبریں