گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما وامید وار پی پی 57عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے عمران خان نوشتہ دیوار پڑیں اوردوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑدیں۔ عمران خان میں ملک میں انتشار پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں لیکن عوام باشعور ہوچکے وہ انکے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن کے اتحاداور مثالی جدوجہد کے تحت قوم کی پی ٹی آئی کی نااہل حکومت سے جان چھوٹی اور اب یہی اتحاد حکومت تشکیل دیکر عوامی خدمت کا نیا باب رقم کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جاری سیاسی سرگرمیاں انکے کسی کام آنیوالی نہیں ، شکست خوردہ عمران نیازی کا مایوس چہرہ اور لرزتی آواز نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے۔عوام نے فساد مارچ کا تیہ پانچا کر کے ان کا سیاسی مستقبل خراب کردیا ہے، ،عمران نیازی دھمکیوں کے بعد اب ترلوں پر اتر آئے۔ پاکستان کے باشعور عوام نے فسادی مارچ کا حصہ نہ بن کر پی ٹی آئی کی جمہوری نظام لپیٹنے کی سازش کو ناکام بنایا اورجمہوریت پسندی کا ثبوت دیا ۔
عمران خان دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑدیں:عمر فاروق ڈار
Jun 06, 2022