ڈاکٹر فوزیہ نسیم کو پی ایم ایل این، یو اے ای وومن ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا

 
پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ویمن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے ڈاکٹر فوزیہ نسیم کوپاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے- ڈاکٹر فوزیہ نسیم کو ان کیعہدے کا نوٹیفکیشن  28 "یوم تکبیر" کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا- اس موقع پر موجود تمام لیگی عہدیداروں ، کارکنوں اور ممبران نے ڈاکٹرفوزیہ نسیم کوجنرل سیکرٹری کا عھدہ ملنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-  ڈاکٹرفوزیہ نسیم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کو متحدہ عرب امارات میں مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی-

ای پیپر دی نیشن