مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ توہین آمیز کلمات پر مجھ سمیت تمام مسلمانوں کو دکھ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بی جے پی ترجمان کی گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ پارٹی رکن کی جانب سے توہین آمیز کلمات پر مجھ سمیت تمام مسلمانوں دکھ ہوا ہے۔
BJP کے رکن کی جانب سے توہین آمیز کلمات پر مجھ سمیت تمام مسلمانوں کو شدید دکھ ہوا ہے۔ ایسے بدزبان، احساس سے عاری اور حدوں سے بڑھ جانے والے عبرت کا نشان بنتے ہیں مگر میرے نبی صلیّ اللّہ علیہ وسلم کا ذکر بلند تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 6, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں مریم نواز لکھتی ہیں کہ احساس سے عاری اور حدوں سے بڑھ جانے والے عبرت کا نشان بنتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے نبی صلیّ اللّہ علیہ وسلم کا ذکر بلند تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
واضح رہے کہ بھارت میں بی جے پی ترجمان کی حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے بعد عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ کی مہم چل پڑی ہے۔میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سمیت مصر، قطر، بحرین اور کویت میں بھارت سے در آمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے جبکہ قطر نے دوحہ میں بھارتی سفیر کو طلب کرکے گستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔