ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کا اشتعال انگیز عمل انتہائی تکلیف دہ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی حکام کے گستاخانہ تبصروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام کے اشتعال انگیز بیانات انتہائی تکلیف دہ ہیں۔
Pakistan Armed Forces strongly condemn blasphemous remarks by Indian officials.The outrageous act is deeply hurtful and clearly indicates extreme level of hate against Muslims and other religions in India.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 6, 2022
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کا یہ عمل بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف انتہائی نفرت کو واضح کرتا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی حکام کے گستاخانہ تبصروں کی شدید مذمت کرتی ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ افسوسناک عمل مسلمانوں کیخلاف شدیدنفرت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں رکھاجارہاہے۔