ہمارا تن من دھن خاتم النبین حضرت محمد ﷺپر قربان ہے : چوہدری پرویز الٰہی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم نے ہر دور میں تقدیس رسالت کی خاطر وقت کی تیز ہواؤں سے بغاوت کی۔بی جے پی رہنماؤں کی حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے سینئر رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کی توہین آمیز بیانات سے عرب دنیا کی آنکھیں کھل جانے چاہیے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ خاص کر متحدہ عرب امارات اور یو اے ای کو چاہیے کہ فوری طور پر انڈین مصنوعات کا نہ صرف بائیکاٹ کرے بلکل ان کی لیبر کو واپس بھیج دیں۔انہوں نے کہا کہ  ہندو انتہا پسندی کی وجہ سے بھارت میں مسلمان، سکھ، عیسائی سمیت تمام اقلیتی ہندوتواکا شکار ہیں. توہین رسالت کے مرتکب کو جب تک سزا نہیں دی جاتی تب تک مسلمان اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارا تن من دھن خاتم النبین حضرت محمد ﷺپر قربان ہے. ہم نے ہر دور میں تقدیس رسالت کی خاطر وقت کی تیز ہواؤں سے بغاوت کی ہے۔

دوسری جانب مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ گستاخانہ بیانات کو روکا نہ گیا تو عالمی سطح پر نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے. ہندوستان کی اس حرکت کی وجہ سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔مونس الٰہی نے مزید کہا کہ تمام مسلم ممالک کو انڈیا کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارت میں بی جے پی ترجمان کی حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے بعد عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ کی مہم چل پڑی ہے۔میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سمیت مصر، قطر، بحرین اور کویت میں بھارت سے در آمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے جبکہ قطر نے دوحہ میں بھارتی سفیر کو طلب کرکے گستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن