پاکستان میں امپورٹد حکومت کو مسلط کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا ہے: بابراعوان

Jun 06, 2022 | 14:28

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ امریکی مداخلت کے معاملے پر تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امپورٹد حکومت کو مسلط کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مداخلت بڑا جرم ہے جسے تین دفعہ مانا گیا ہے، یہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں قوم کا مسئلہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی قیمت پر بھی اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے سائفر کی تحقیقات کیلئےخط لکھا تھا اور اب ہمارا مطالبہ ہے کہ مداخلت کے معاملے پر کمیشن بنایا جائے۔بابر اعوان نے بتایا کہ ہم نے جب سیکورٹی خدشات کے حوالے حکومت کو بھیجا تواسکا جواب دینے کیلئے سیکرٹری داخلہ کے پاس وقت نہیں تھا ۔پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو  کسی طور پر برداشت نہیں کریں گے. ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کرائم منسٹر کاروبار کا تحفظ کرنے کیلئے اپناعہدہ استعمال کررہے ہیں. یہ پاکستان کوسری لنکاسےبھی آگے لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ہمارے ایم این ایز جاری کردہ نوٹیفکیشنز غیر قانونی ہیں اور اس حوالے سے کورکمیٹی کا فیصلہ ہے استعفے کی تصدیق کیلئے کوئی نہیں جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم این ایز کو جو نوٹسز جاری کیے گئے وہ غیرقانونی ہیں. اس وقت کے اسپیکر نے استعفوں کو منظور کرنے کی رولنگ دی تھی۔

مزیدخبریں