مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریل فائیو کے اطراف لگی آگ پر رات 2 بجے قابو پالیا گیا. آگ بجھانے کے عمل میں سی ڈی اے کے 100 سے زائد اہلکار شریک ہوئے۔سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے گئے۔سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی ٹیموں نے بھی آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ سوات کے جنگلات میں آتشزدگی کے پیش نظر وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کے لئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی درخواست پر وزیر اعظم کی فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 مل کر تحصیل بابوزئی کے پتنئی مینگورہ علاقے میں آگ بجھا رہے تھے۔خشک موسم اور تیز ہوا کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز مانگے گئے تھے۔