پاکستان جاپان کےساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانےکیلئےپُرعزم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے۔آج اسلام آباد میں جاپان کے سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان نہ صرف پاکستان کا انتہائی مخلص دوست ہے بلکہ عطیات دینے والا ایک اہم ملک ہے جس نے گزشتہ سات دہائیوں میں پاکستان کو تقریباً تیرہ ارب ڈالر دیئے ہیں۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کی تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دُور کی جائیں گی۔انہوں نے پاکستان میں مختلف جاپانی کمپنیوں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا معیار انتہائی اعلیٰ درجے کا ہے۔

ای پیپر دی نیشن