قومی اسمبلی نے آج ایک قرارداد منظور کی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مسلح افواج، پاکستان کی سیکورٹی اور جوہری صلاحیت کے خلاف بیانات کی مذمت کی گئی۔معاشی امو ر کے وزیر سردار ایاز صادق کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ مسلح افواج اپنی ذمہ داریاں قانون اور آئین کے مطابق پوری کررہی ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مسلح افوا ج پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں۔
ملک کے دفاع کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے ایوان نے پاکستان کو تین حصوںمیں تقسیم کرنے اور سیاسی مقاصد کیلئے ملک کی مسلح افواج کو بدنام کرنے پر عمران خان کے بیان پر سخت افسوس کا اظہارکیا۔قومی اسمبلی نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرے کیونک ان کا بیان پاکستان کی سلامتی اور سا لمیت کے ساتھ ساتھ ملک کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچاسکتاہے۔ ایوان نے متفقہ طور ر ایک اور قرارداد بھی منظور کی جس میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے کچھ رہنمائوں کے نبی الزماں حضرت محمدﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیانات کی مذمت کی گئی۔خالد مقبول صدیی کی طرف پیش کی گئی قرارداد میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات مستقبل میں دوبارہ پیش نہیں آئیں گے۔ایوان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کی حالت زارکا نوٹس لے