لودھراں سے پارٹی منحرفین کو بڑا دھچکہ، مسلم لیگ ن کی دو اہم وکٹیں گر گئیں

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن جہانگیر ترین گروپ کی مسلم لیگ ن سے قربتیں بڑھنے کے باعث لودھراں میں حکومتی جماعت کے لوگ پارٹی چھوڑنے لگے، دو سابق اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور بدترین معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے سابق وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...