اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں انتخابات ایک دن کرانے کے کیس میں آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے سیاسی جماعتیں ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہو جائیں گی۔ جماعتوں کی سیاسی ایشو کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے۔ سیاسی ایشوز مذاکرات اور اتفاق رائے سے ہی بہتر انداز میں حل ہو سکتے ہیں۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا کہ توقع ہے سیاسی جماعتیں ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہوجائیں گی۔ پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیاں مذاکرات پر اپنی اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔ سعد رفیق نے بتایا کہ ایک ساتھ انتخابات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق سعد رفیق نے کہا مذاکرات جاری رہے تو تاریخ پر بھی اتفاق ہو جائے گا۔ شاہ محمود نے مذاکرات میں پیشرفت پر مایوسی کا اظہار کیا۔ مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کی جاتی ہے۔
حکمنامہ