اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ۔ منی بجٹ کے ذریعے لگائے گیے اضافی ٹیکسز کو برقرار رکھا جائے گا بلکہ بعض لگڑری اشیا پر ٹیکسز کی شرح میں اضافہ میں بھی کیا جائے گا۔ فروری مےںمنی بجٹ کے ذریعے درآمدی دودھ، مچھلی، گوشت، جام جیلی اور چائے ، ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش اور ماو¿تھ فریشنر پر ٹےکس نی صرف برقرار رکھا جائے گا بلکہ بعض آےٹمز پر ان مےں اضافہ کےا جائے گا ، بجٹ میں مہنگے امپورٹڈ موبائل مزید مہنگے ہونے جبکہ 100 ڈالرز سے زائد مالیت کے موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے۔ امپورٹڈ انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈی مہنگی ہوں گی، بجٹ مےں اےف بی آر کو رےونےو ٹارگٹ 9ہزار500ارب روپے تک رکھے جانے کی توقع ہے جس کے لئے نئے رےونےو اقدامات بجٹ کا حصہ ہو ں گے ۔ نئے رےونےو اقدامات اور موجودہ ٹےکس اور ڈےوٹےز مےں اضافہ کےا جائے گا ۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رہنے سے 55 ارب آمدن کا امکان ہے۔ امپورٹڈ الیکٹرانکس آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔ امپورٹڈ میک اپ پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔
لگژری آئٹمز