نواز شریف کو ضمانت ملنی چاہیے، یاسمین راشد لوگوں کو جناح ہاوس لیکر گئیں: رانا ثنا 

اسلام آباد فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو دل میں تکلیف کی بناءپر گزشتہ روز فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروایا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں گذشتہ روز علی الصبح دل میں تکلیف ہوئی۔ جس پر انہوں نے اپنی اسلام آباد روانگی ملتوی کر دی اور فوری ایف آئی سی میں چیک اپ کیلئے پہنچے۔ ذرائع کے مطابق انہیں ہلکا ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ بخار بھی تھا۔ ڈاکٹروں نے شام تک انہیں ہسپتال رکھا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے۔ تاہم طبیعت بہتر ہونے پر شام کو انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا نثاءاللہ نے کہا کہ یاسمین راشد لوگوں کو جناح ہا¶س لے جانے میں ملوث ہے۔ کوئی تنظیم ریاست کے خلاف بغاوت کر کے ریلیف کا مطالبہ نہیں کر سکتی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنتا ہے۔ حماد اظہر کا بھی مجرمانہ کردار ہے۔ عام انتخابات اکتوبر، نومبر میں ہوں گے۔ نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملنی چاہئے۔ ثناءاللہ نے کہا کہ پہلے پنجاب میں مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا تھا۔9 مئی واقعات کے بعد حالات بدل گئے۔ پی ٹی آئی دو یا تین حصوں میں بٹ سکتی ہے۔ پی ٹی آئی کا ایک چصہ پی پی میں جائے گا، ان کے پاس گنجائش ہے۔ پی ٹی آئی کا دوسرا حصہ جہانگیر ترین اور تیسرا حصہ پی ٹی آئی میں رہے گا۔ اگر پی ٹی آئی تین حصوں میں تقسیم ہوتی ہے تو ہمیں سکون سے رہنا چاہئے، مہنگائی میں لوگوں کو بجٹ میں ریلیف دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نااہل ہوئے تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔ جہانگیر ترین کے معاملے پر ن لیگ کو ٹھنڈا رہنا چاہئے۔ ہمارا ووٹ بنک کہیں نہیں جا رہا۔ دریں اثناءوزیر داخلہ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دو جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے اظہار افسوس کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...