شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ پاک فوج ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور سیکورٹی ایجنسیاں ہمارا فخر اور ماتھے کا جھومر ہیں سیاسی اختلافات میں اس حد تک آگے نہیںجانا چاہیے جہاں پر ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوجائیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پرائمری یونٹس کے عہدیداران ،معززین اور کارکنان کے مختلف وفود سے لاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک زاہد شفیق ،حافظ رضوان قادر،نبیل چودھری سمیت دیگربھی موجودتھے ۔
مسلم لیگ( ن) بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے:میاں رفاقت علی
Jun 06, 2023