وفاقی وزیر جاوید لطیف سے چوہدری جمیل کی ملاقات ‘ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

Jun 06, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف سے (ن) لیگ کے سینئر رہنما چوہدری محمد جمیل آف گوجر خان و دیگررہنماﺅں نے ملاقات کی ہے اور ان سے پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوںاور موجودہ ملکی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ملاقات میں وفاقی وزیر میاں محمد جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز لیگ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضامن ہے ، میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا‘ معیشت کو مضبوط کیا‘دہشت گردی کا خاتمہ کیا‘ ملک کو موٹرویز دیئے‘ ہسپتال‘ یونیورسٹیاں اور سب سے بڑھ کر گیم چینجر سی پیک دیا انہیں تاحیات نااہل کر دیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزیدخبریں