گوجرانوالہ:پنجاب کالج یونیورسٹی میں ©©یوم ماحولیات کے موقع پر سیمینار 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام ©©©یوم ماحولیات کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان ِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات محمد امتیاز احمد تھے اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق ،پرنسپل محمد سلمان ،ڈین شاہد سلیم خواجہ ،انچارج بی ایس پروگرامز شمیم اختر طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، مہمانِ خصوصی محمد امتیاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف ماحول انسان کی بنیادی ضرورت ہے اس لئے بطور ذمہ دارشہری اور فرد ہمیںچاہیے کہ آلودگی کا سبب بننے والی اشیاءکو ٹھکانے لگایا جائے اور خصوصاً پلاسٹک سے بننے والی اشیاءکا کم سے کم استعمال کیا جائے تاکہ آلودگی سے بچا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں 11لاکھ ٹن پلاسٹک روزانہ استعمال ہوتا ہے جو کہ مضرِ صحت بھی ہے اور آلودگی کا سبب بھی ہے کیونکہ آج ہم دودھ ،دہی ،گوشت سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا ءکے لیے پلاسٹک کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ لمحہ فکر یہ ہے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے کہا کہ انڈسٹریلائزیشن نے جہاں انسان کو سہولیات دی ہیں وہاں آلودگی پیدا کر کے انسانی صحت کو بھی متاثر کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...